Live Updates

عمران خان اپنے موقف پر قائم رہے تو کراچی کے عوام ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ،سردار عزیر جان

جمعرات 28 اگست 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) کراچی سٹی الائنس کے چیئر مین سردار عزیر جان نے اپنے بیان میں عمران خان کے خطاب کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی کے معاملا ت پر اپنے موقف پر اسی طرح قائم رہے تو کراچی ،لیاری ،ملیر بلکہ تمام لوگ نہ صر ف مکمل تعاون کریں گے بلکہ بھر پور ساتھ دیں گے مزید سردار عزیر جان نے کہا کہ عمران خان کراچی کو دہشت گردی سے آزاد کرنے کا مشن لیکر چلے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ چلیں گے ان دشت گردوں نے کراچی میں اپنی دہشت کا جال بچھایا ہے جس کی زد میں آکر ہر قوم ورنگ ونسل کے لو گ پریشان ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ایک خوشحال پاکستان کے ساتھ کراچی میں امن وآشتی کا پیغام بھی ہر گلی ،کوچے میں گونجتا رہے گا ،اور یہ دہشگرد لیاری میں قبضے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوگا لیاری کے لوگ محب وطن ہیں ان آستین کے سانپوں اور ڈپلومیٹک لوگوں کو کبھی لیاری میں قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :