سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی مقابلے اختتامی مراحل میں داخل، ضلع رحیم یار خان میں مقابلوں کا انعقاد،

گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ تحصیل لیاقت پور کے ماڈل گرلز ہائی سکول نے جیت لیا، ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں گل شیر کلب کامیاب رہا

جمعرات 28 اگست 2014 20:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونیوالے کھیلوں کے مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، جمعرات کے روز ضلع رحیم یار خان میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع رحیم یار خان میں انٹرتحصیل گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں چاروں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں تحصیل لیاقت پور کے ماڈل گرلز ہائی سکول نے کامیابی حاصل کی۔

ضلع رحیم یار خان میں انٹر تحصیل بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے جس میں گل شیر کلب کامیاب رہا، سیالکوٹ میں ٹیبل ٹینس کا میچ سی ایس ایس ٹیبل ٹینس کلب نے جیت لیا، جہلم میں رسہ کشی کے مقابلے میں 44کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں کالا گجراں اور مونان نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :