پانچویں NBPڈس ایبلڈ T-20پینٹنگولر کپ ، کا فائنل آج (جمعہ)کو کھیلا جائیگا

جمعرات 28 اگست 2014 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)سے منظور شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (PDCA)کے زیر اہتمام نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے پانچویںNBPڈس ایبلڈ T-20پنٹنگولر کپ2014کا فائنل آج( جمعہ )29اگست کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا جائیگا۔ اعزازی سیکریٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن امیر الدین انصاری کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب فائنل میچ کے بعددوپہر 12بجے گراؤنڈ پر ہی منعقد ہوگی ۔

اس مو قع ریجنل ہیڈ ملتان فرخ غوری اور PDCAکے آفیشلز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔ تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان کے آفیشلزکے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کرینگے ۔ گزشتہ روز ملتان میں موسلہ ڈھاربارش کے باعث جمعرات کو آخری دو لیگ میچوں مقابل فیڈریل ایریاز اور خیبر پختون خواہ کی ٹیموں کو 1-1پوائیٹس ایوارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کو بھی ایک ایک پورائٹس دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کی ٹیم نے اپنے کوٹے کے 4میچوں میں 3کامیابی اور ایک ناکامی کے ہمراہ 6پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے 3میچ کھیلے دو میچوں میں فتح اور ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ آخری لیگ میچ میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے مجموعی طور پر 5پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ۔