وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے،شاہ محمود قریشی،

وزیراعظم کے استعفیٰ کی منظور وٹو نے بھی تائید کی ہے، ظلم کا نظام مزید برداشت نہیں کریں گے،نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 28 اگست 2014 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے رہنما ء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے لئے وزیراعظم کے استعفی کی منظور وٹو نے بھی تائید کی ہے، ظلم کا نظام مزید برداشت نہیں کریں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایک ماہ کے لئے وزیراعظم کے استعفی کی منظور وٹو نے بھی تائید کی، انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام مزید برداشت نہیں کریں گے۔