Live Updates

سراج الحق اور قمرالزمان کائرہ کی عمران خان سے ملاقات

جمعرات 28 اگست 2014 19:33

سراج الحق اور قمرالزمان کائرہ کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلز پارٹی رہنما قمرالزمان کائرہ نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سےگزارش کی اپنی ڈیڈلائن پرغورکریں، انہوں نےہماری تجاویزکوغورسےسناہے اور وہ اپنےرفقاسےمشاورت کرینگے۔

(جاری ہے)

کائرہ کا کہنا تھا کہ سراج الحق نےانہیں بلایاتھا، جس کے بعد اپنی جماعت سےمشاورت کےبعدیہاں آیاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن تجاویزپرعمران خان سےمشاورت کی ہےاسےمیڈیاکےسامنےنہیں لاناچاہتے، حکومت کوبھی اپنےارادوں اوررویوں کودرست کرنےکی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کا پرامن رہنا خوش آئند ہے، اس ساری جدوجہدمیں پاکستان کوانتخابی اصلاحات اورسنہری مستقبل ملےگا، کوئی اورفریق نہیں آئےگا،اس جدوجہدسےجمہوریت آئےگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :