سپریم کورٹ کا مبشر لقمان پر عدم اعتماد کا اظہار

جمعرات 28 اگست 2014 19:33

سپریم کورٹ کا مبشر لقمان پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سرفراز شاہ قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر عدالت نے مبشر لقمان کے پروگرام کی سی ڈی لینے سے انکار کردیا ۔سرفراز شاہ قتل کیس میں سزاؤں کیخلاف رینجرز اہلکاروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکاروں کے وکیل نے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی پر مبشر لقمان کے پروگرام کی سی ڈی پیش کی جسے عدالت نے لینے سے انکار کردیا ۔

جسٹس سرمد جلا ل عثمانی نے کہا کہ اُنھیں مبشر لقمان پر اعتماد نہیں۔ عدالت نے اصل فوٹیج کل طلب کی ہے۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک کو سزائے موت جبکہ 5 کو عمر قید کی سزاسنائی تھی ۔رینجرز اہلکاروں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :