حکومت نے تصام سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی،بحران کو حل کر نے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،نوازشریف،

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عمل بحال کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 19:21

حکومت نے تصام سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی،بحران کو حل کر نے کے لیے ہر ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انتہائی اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عمل بحال کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ویر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کو بتایا ہے حکومت نے حکومت نے تصام سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس بحران کو حل کر نے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی بات چیت پر آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غیر سیاسی رہنماوٴں کے ذریعے اسلام آباد میں دھرنے دینے والے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماوٴں سے رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :