Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا رشتہ قائم کردیا ،

طاہر القادری عمر کے اعتبار سے بڑے بھائی اور عمران خان چھوٹے بھائی ، قد میں عمران خان بڑے بھائی ہیں اکھٹے مریں گے اکھٹے لڑینگے اور اکھٹے جئیں گے

جمعرات 28 اگست 2014 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا رشتہ قائم کردیا ۔ انقلابی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کاکہنا تھا کہ عمر میں قادری خود بڑے بھائی عمران چھوٹے بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں کزنز (چچا زاد بھائی ہیں ) اور سیاسی بھائی ہیں سیاست میں طاہر القادری عمر کے اعتبار سے بڑے بھائی اور عمران خان چھوٹے بھائی ہیں جبکہ قد میں عمران خان بڑے بھائی ہیں اکھٹے مریں گے اکھٹے لڑینگے اور اکھٹے جئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات