عوامی تحریک کا یوم انقلاب، ڈنڈوں سے بھری گاڑی مارگلہ روڈ سے پکڑلی گئی

جمعرات 28 اگست 2014 19:18

عوامی تحریک کا یوم انقلاب، ڈنڈوں سے بھری گاڑی مارگلہ روڈ سے پکڑلی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کا یوم انقلاب، ڈنڈوں سے بھری گاڑی مارگلہ روڈ سے پکڑلی گئی، دھرنا میں نہ جانے دیاگیا۔ جمعرات کے روز مارگلہ رو ڈ پر اسلام آباد پولیس نے ڈنڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

گاڑی پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب دھرنا میں جارہی تھی جس پر پولیس نے روک لیا اور اسے خالی کرالیا۔واضح رہے کہ بدھ کو ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا تھا کہ آج (جمعرات ) یوم انقلاب ہے اور جتنے کارکنان گھروں میں بیٹھے ہیں وہ جلد از جلد انقلاب کیلئے ڈی چوک پہنچ جائیں حکومت سے مذاکرات ختم ہوچکے اب تخت ہوگا تختہ.