ڈاکٹرطاہرالقادری کے خطاب سے قبل قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایاگیا

جمعرات 28 اگست 2014 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء)عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹرطاہرالقادری کے خطاب سے قبل قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایاگیا ۔ جمعرات کے روز اس وقت قومی ترانہ چلایاگیا جب قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری یوم انقلاب کی مناسبت سے خطاب کرنے کیلئے آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہو ں نے دائیں ہاتھ میں قومی پرچم بھی اٹھایا ہوا تھا قومی ترانے کے موقع پر تمام شرکاء دھرنا احتراماً کھڑے ہوگئے ۔ یوم انقلاب کے خطاب کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، غلام مصطفی کھر موجود تھے البتہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین خطاب سے قبل ملاقات کرکے روانہ ہوگئے۔۔۔