سری لنکا میں تعینات دفاعی اتاشی محمد ارشاد خان کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات ،

دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 18:45

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سری لنکا میں نئے تعینات ہونیوالے پاکستان کے دفاعی اتاشی کرنل ریٹائرڈ محمد ارشاد خان نے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل رائنانگ سے آرمی ہیڈکوارٹر میں اعزازی ملاقات کی اور دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

کولمبو ہائی کمیشن کیلئے نئے تعینات ہونیوالے پاکستانی دفاعی اتاشی نے اس موقع پر سری لنکن آرمی چیف کو یقن دہانی کرائی کہ پاکستان دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے تما ام اقدامات کرنے کیلئے پوری معاونت کریگا ۔

متعلقہ عنوان :