سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں ، نہ ہی نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری ہوگی، حکومتی قانونی ٹیم ،

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کانمبر ٰ693/14 ہے جس میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

جمعرات 28 اگست 2014 18:45

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں ، نہ ہی نامزد ملزمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن رکن حکومتی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں ہونگی اور نہ ہی نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کانمبر ٰ693/14 ہے جس میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں ہیں ۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 149,148,302,324اور 109 کے تحت درج ہوا دفعات میں قتل ، اقدام قتل اور رعایت جرم سے متعلق ہوگا وزیراعظم سمیت اکیس افراد کے خلاف فوری گرفتاری نہیں ہوگی .

متعلقہ عنوان :