Live Updates

تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں ،تحریک انصاف صالح خانہ

جمعرات 28 اگست 2014 18:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف صالح خانہ کے نائب صدر یوسف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جمہوری پارٹی ہے جنہوں نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں ایم این اے ڈاکٹر عمران خان اور پارلیمانی سیکرٹری میاں خلیق الرحمن خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے صالحہ خان کھنڈری کورونہ کیلئے ٹرانسفارمر لگاکر عوام کے دل جیت لئے جن پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ پوری طرح وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :