جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں صہیونی مظالم پرمعصوم مسلمانوں کی تصو یری نمائش

جمعرات 28 اگست 2014 18:31

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں ہونے والے صہیونی مظالم پرمعصوم مسلمانوں کی تصوویری نمائش لگائی گئی جس میں ہزاروں خواتین وافراد نے پہلے روز اسرائیلی مظالم کی تصاویردیکھیں کئی افراد کے اپنے آنسوؤں پر ضبط نہ رکھ سکے غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مزید ایک روز تک جاری رہیگی جماعت اسلامی ضلع کشمورکندھ کوٹ کے امیر حافظ نصراللہ عزیزنے کیمپ کا دورہ کیا تحصیل امیر مولاناجان گل خلجی ،مقامی امیرحاجی محمد بلیدی نے بتایا کے ہمارامقصد غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :