پشاو ر سے پرائیویٹ حج آپریشن شروع، چھ سو سے زائد عازمین کو دو نجی ائیر لائنز کے ذریعے سعودی عرب لے جایا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 18:27

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاو ر سے پرائیویٹ حج آپریشن شروع ہو گیا ہے اور چھ سو سے زائد عازمین کو دو نجی ائیر لائنز کے ذریعے سعودی عرب لے جایا گیا جبکہ سرکاری حج سکیم کے تحت روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، وزارت مذہبی امور کے حکام عازمین کو روانہ کرینگے ۔ پرائیویٹ حج آپریشن کے ذریعے پہلی فلائٹ میں تین سو اور دوسری فلائٹ میں بھی تین سو عازمین سعودی عرب لے جایاگیا حج آپریشن کے حوالے سے حاجی کیمپ پشاور کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اور حاجی کیمپ پشاور کو لوڈ شیڈنگ فری زون بھی قرار دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :