Live Updates

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سو سے زائد رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ گان نے سیلز ٹیکسز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کر ا دی

جمعرات 28 اگست 2014 18:27

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سو سے زائد رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ گان ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سو سے زائد سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں ،تاجروں اور رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ گان نے سیلز ٹیکسز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کر ا دی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ گان جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور گوشوارے باقاعدہ طور پر جمع کئے ہیں ۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں رجسٹرڈٹیکس دہندہ گان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سول نافرمانی کی کال پر عمل درآمد سے انکار کیا ہے اور ایف بی آر پشاور اور ابیٹ آبادمیں سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور گوشوارے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں جمع کردیئے ہیں ۔ جن میں تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کے علاوہ چھوٹے اور بڑے عہدیدار بھی شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :