سیلاب کی کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں‘ معاون خصوصی لائیو سٹاک

جمعرات 28 اگست 2014 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) محکمہ لائیو سٹاک معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ سیلاب بارے انتظامات مکمل ہیں۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر پورے پنجاب میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔محکمانہ میٹنگ ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں مقررکردہ فوکل پرسن جو کہ صبح08:00بجے سے رات 08:00ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکارجانوروں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کے لیے جوار کی کاشت کریں کیونکہ جوار گرمیوں کا اہم اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے۔ جوار گرمی اور خشکی برداشت کرلیتی ہے اسی لیے پنجاب کے اکثر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جوار کی بہتر اور بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے محکمہ کی سفارش کردہ اقسام جے ایس 2002ہیگاری جے ایس 263چکوال جوار 2011 کاشت کریں۔ انہوں نے مزید کہامحکمہ لائیو سٹاک نے کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مال مویشیوں کے لیے ادویات اور ویکسین کا سٹاک کرلیا ہے جسے بوقت ضرورت فوری استعمال میں لایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :