طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے، رانا ثنا اللہ

جمعرات 28 اگست 2014 17:23

طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے, وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے طاہر القادری کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا کافی واضح ہے۔ وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کے مریدین ان کے اشارے پر لڑنے اور مرنے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے۔ وہ اب بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :