ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن صوبہ بھر کے سکولوں میں ہسٹوریکل کلب قائم کرے گی ‘رانا مشہود احمد خاں
جمعرات 28 اگست 2014 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء )وزیر قانون ، تعلیم، کھیل و سیاحت پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب ٹورزم کمپلیکس لاہور میں ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے 23ویں سالانہ جنرل اجلاس کے موقع پر منعقد کئے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پنجاب یوتھ ٹورزم ونگ کے قیام کی منظوری دی گئی-اجلاس میں عمران گورایا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین اور پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ تحیانون کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور ٹی ڈی سی پی کی” کمپنی شیئرہولڈر “کے طور پر تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹی ڈی سی پی کی ری سٹرکچرنگ کے سلسلے میں اب تک کئے گئے اقدامات اور ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا - اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن صوبہ بھر کے سکولوں میں ہسٹوریکل کلب قائم کرے گی -ان کلبوں کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے تاریخی و ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانے کی غرض سے انہیں صوبے میں تاریخی اہمیت کے مقامات کی سیر کے لئے محفوظ سفر اختیار کرنے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی-اجلاس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری اریگیشن پنجاب ، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بلحاظ عہدہ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبربنانے کی منظوری بھی دی گئی-اجلاس میں صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز، سیاحت، سپورٹس و آرکیالوجی محمد خان کھچی، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری کبیر احمد خاں، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس علی احمد اولکھ،ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے شرکت کی جبکہ ٹورآپریٹرز کی نمائندگی اختر ممونکانے کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.