انتخابات کے ذریعے جمہوری انقلاب آ چکا‘ اب ملک میں کسی اور انقلاب کی ضرورت نہیں،حنا پرویز بٹ

جمعرات 28 اگست 2014 17:08

انتخابات کے ذریعے جمہوری انقلاب آ چکا‘ اب ملک میں کسی اور انقلاب کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کے ذریعے جمہوری انقلاب آ چکا اب ملک میں کسی اور انقلاب کی ضرورت نہیں۔آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظور کردہ متفقہ قراردادیں عوام کی ترجمان ہیں۔حکومت نے جس بے مثال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انقلاب کسی ایک دن کے حادثے کا نام نہیں ہے ملک میں جمہوری انقلاب آ چکا ہے کسی اور انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے امن اور مفاہمت کے پیغام کو انہیں سمجھنا چاہئے تھا۔ مذاکرات میں غیر لچک دار رویہ افسوسناک ہے۔ انہیں ایک ہی چھلانگ میں اقتدار نہیں ملے گا بلکہ اپنی اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے۔ عمران خان اورطاہر القادری جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کرکے ملکی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے جمہوریت پسند عوام ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ کا مقصد عوام کو بے وقوف بنا کر ذاتی انا کی تسکین اور ضد پوری کرنا ہے