شاہراہ دستورپر30ہزاراہلکاروں کوتعینات کردیا،اہم عمارتیں بھی خالی کردیں

جمعرات 28 اگست 2014 17:02

شاہراہ دستورپر30ہزاراہلکاروں کوتعینات کردیا،اہم عمارتیں بھی خالی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) ریڈ زون کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ کابینہ ڈویژن سےشاہراہ دستورتک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں واقع تمام اہم عمارتوں کو خالی کرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ریڈ زون میں اچانک سنسنی خیزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب 30 ہزار کا پولیس لشکر اچانک ریڈ زون پہنچا دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری دھرنوں کے اطراف تعینات کردی گئی۔



ریڈ زون میں تعینات تمام اہل کاروں نے اپنی اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں، جب کہ حساس اور اہم عمارتوں کی چھتوں پر بھی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اچانک تبدیل ہوتی صورت حال سے قبل آئی جی خالدخٹک اوراےآئی جی سلطان تیموری نے بھی ریڈ زون کا ہنگامی دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)



انقلاب مارچ میں شریک پی اے ٹی کے کارکنان کی جانب سے اجتماعی اذانیں دی جا رہی ہین، جب کہ دوسری جانب پشاور سے آنے والی جی ٹی روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، انتطامیہ اور پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ کو ٹیکسلا کے قریب مارگلہ کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعہ اور حالات سے نمٹنے کیلئے انتطامیہ نے اسلام آباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ریڈالرٹ جاری کردیا ہے۔ س