کراچی ، ماہی گیر و ں کی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی ، 2 افراد لا پتہ ، 7 کو بچالیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) کھلے سمندر میں ماہی گیری کرتے ہوئے کشتی ڈوب گئی، ذرائع کے مطابق المدد نامی کشتی پر سوار 9 ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لیے نکلے تھے، ریسکیو ذرائع کے کہنا ہے کہ حادثہ دودریا کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے 9 ماہی گیروں میں سے 7 کو بچالیا گیا جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیموں نے فوری طور پر ڈوبنے والے ماہی گیروں کی تلاش کا آپریشن شروع کر دیا جس میں پاکستان نیوی کی ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی ۔

متعلقہ عنوان :