پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا پولیس ریکارڈ ملزمان کو دکھانے کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

جمعرات 28 اگست 2014 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا پولیس ریکارڈ ملزمان کو دکھانے کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قوانین کے تحت ضمنی اور پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنا صرف عدالت،پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کا استحقاق ہے ان کے علاوہ کوئی اور فرد پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنے کا استحقاق نہیں رکھتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے ملزمان کو اس مقدمے کا پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے ہیں جو قانون کے خلاف ہے لہذا انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔