غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات جلدکرانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی

جمعرات 28 اگست 2014 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) غیر جماعی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات جلدکرانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرائے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہیں کئے جا سکتے اور نہ ہی قومی ترقی کے عمل میں بہتری لائی جا سکتی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات جلد کرا دئیے جاتے تو ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک پیدا نہ ہوتا اور نہ ہی سیاسی عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑتا۔درخواست میں عدالت سے استدع کی گئی ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں غیر جماعتی بنیادوں پر جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کی جائے۔