سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ او سمیت3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 28 اگست 2014 16:15

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ او سمیت3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ او تھانہ شادمان سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پانچ ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے تھانہ شادمان کے ایس ایچ او شیخ عاصم سمیت ایلیٹ فورس کے چار اہلکار بلاول ،نثار ،عبد اللہ اور بابت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور احکامات جاری کئے کہ پانچ ستمبر تک ان تمام پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او سمیت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ان پولیس اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن کے تفتیش میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے

متعلقہ عنوان :