میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہلانے والا ولسن اب فکسنگ کے خلاف ایکشن میں

جمعرات 28 اگست 2014 16:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ولسن راج کا تعلق سنگا پور سے ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ جو میچ پر شرط لگاتا تھا اس میں 70 تا 80 فیصد کامیابی ہوتی تھی۔ اس نے اعتراف کیا ہے کہ فٹ بال میں میچ فکسنگ کے ذریعے نے اس نے خوب دولت کمائی ہے۔ اسے میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے۔ وہ کھیل اور ٹیموں کے اندر اس قدر سرائیت کر چکا تھا کہ بعض اوقات وہ ٹیموں کے بنچ پر بیٹھ کر کھلاڑیوں اور کوچز کو احکامات دیا کرتا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ولسن کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ افواج میں جانا چاہتا تھا ، لیکن سکول کی زندگی میں کریمنل ریکارڈ کی وجہ سے وہ فوج میں شمولیت اختیار نہ کر سکا۔ انیس یا بیس برس کی عمر میں میچ فکسنگ کی طرح راغب ہوگیا۔ پہلے میں نے مقامی میچز میں شرط لگانا شروع کی اور دنیا کی بدنام ترین میچ فکسنگ سنڈی کیٹ تک پہنچ گیا۔ اس کے دنیا کے 38 ممالک کی فٹ بال تنظیموں اور کھلاڑیوں سے رابطے تھے۔ ولسن کو فن لینڈ میں 2011 میں میچ فکسنگ کے الزام میں جیل میں ڈالا گیا۔ اب وہ یہ سارے کام چھوڑ چکا ہے اور میچ فکسنگ کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر جنگ کر رہا ہے