یوسین بولٹ نے یووراج سنگھ کو کلین بولڈ کرنے کا دعویٰ کر دیا

جمعرات 28 اگست 2014 16:03

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ آئندہ ماہ بھارت جائیں گے جہاں وہ رننگ ٹریک نہیں بلکہ کرکٹ وکٹ پر اِن ایکشن ہوں گے جس کے لیے بولٹ نے بھارتی کرکٹر کو بولڈ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمیکن اتھلیٹ یوسین بولٹ ستمبر کے آغاز میں بھارت آئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورہ کے دوران ریکارڈ ہولڈر رنر دوڑ نہیں لگائیں بلکہ کرکٹ کھیلیں گے۔

اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یوسین بولٹ نے بھارتی اسٹار آل راوٴنڈر یووراج سنگھ کو کرکٹ میں چیلنج بھی کیا ہے۔ یوسین بولٹ نے سٹار بلے باز کو کلین بولڈ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رننگ اور کرکٹ سٹارز جرمن سپورٹس کمپنی کے سفیر ہیں۔ سپورٹس کمپنی کو بھارت سمیت دنیا میں مزید متعارف کرانے کے لیے یوسین بولٹ اور یووراج سنگھ مل رہے ہیں۔