ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس شروع، پاکستان کی تمام ٹیموں کو شکست

جمعرات 28 اگست 2014 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) جنوب ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد د کے اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان کی تمام ٹیموں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ پہلے روز دونوں ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں چھائی رہی۔ بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر گنجیرا، سلیم احمد اور دئگر بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کی اور ان سے حلف لیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سے ملک میں گیر ملکی ٹیموں کے مستقبل میں پاکستان آنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ باہمی مقابلوں میں ہار جیت سے زیادہ تجربہ کا حصول بہت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی دستے سے قوم کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہے ، کھلاڑیوں کو اس پر پورا اترنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور لگن کی ضرورت ہے، بعد میں کھیلے گئے جونیئر ٹیم ایونٹ میں مردوں کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو0،3 سے شکست دے دی جونیئر گرلز ایونٹ میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتوں 0،3 سے ناکامی کا سامناکرنا پڑا، اس ایونٹ میں سری لنکا نے بھی میزبان خواتین ٹیم کو 0،3 کے اسکور سے مات دی ، کیڈٹ مقابلے میں سری لنکا اور بھارت نے پاکستان کی بوائز ٹیم کو ناکامیوں سے دوچار کیا، جبکہ گر لز کھلاڑیوں نے بھی بوائز ٹیم کا بھر پور ساتھ دیا اور اپنے دونوں میچوں میں بھارت اور سری لنکا سے شکست کو گلے لگایا۔

متعلقہ عنوان :