سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت 3ستمبر تک ملتوی

جمعرات 28 اگست 2014 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) انسداد دہشت گردی لاہورکی خصوصی عدالت کا سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی،ریکارڈ مانگا ہے کہوٹہ پلانٹ کا نقشہ نہیں ،عدالت کے ریمارکس انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اعلی پولیس افسران کی ہدایت پر انہوں نے گولیاں چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلی پولیس افسران کو بچانے کے لئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پیش نہ کرنے سے لگ رہا ہے جیسے دال میں کچھ کالا ہے،،عدالت نے سب انسپکٹر حافظ اطہر کانسٹیبل خرم اور نوید کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :