پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنان نے علامتی کفن پہن لئے،علامتی قبریں بھی بنا دی گئیں ،جوانیاں لٹائینگے انقلاب لائینگے کے فلگ شگاف نعرے

جمعرات 28 اگست 2014 15:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنان نے علامتی کفن پہن لئے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر علامتی قبریں بھی بنا دی گئیں ۔جوانیاں لٹائینگے انقلاب لائینگے کے فلگ شگاف نعرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنان نے علامتی کفن پہن لئے جبکہ مرکزی قائدین نے بھی علامتی کفن پہنے اس موقع پر جوانیاں لٹائینگے انقلاب لائینگے کے فلگ شگاف نعرے وفاقی دارالحکومت میں سارا دن گونجتے رہے ۔

دوسری جانب ڈی چوک کے ساتھ گرین بیلٹ پر چند علامتی قبریں بھی بنا دی گئیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا تھا کہ یا اپنا حق لے کر جائینگے اور موجودہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقتدار ختم ہوگا یا پھر پارلیمنٹ ہاؤس شہداء کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا ۔