کراچی سے عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے موقع پرسخت انتظامات

جمعرات 28 اگست 2014 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) فریضہ حج کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے لیے کراچی سے عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے موقع پرسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ میں داخلے کے لیے مسافر کے ساتھ ایک فرد کی پابندی اور پورٹر سروس بند ہونے سے عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے پہلی پروازPK2001 صبح 7 بجے 329 عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوئی، پہلی بار حج ٹرمینل کے بجائے عازمین کو جناح ٹرمینل کے راستے روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :