Live Updates

نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں ،چپ نہیں بیٹھیں گے ، آج فائنل میچ ہے، عمران خان

جمعرات 28 اگست 2014 15:15

نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں ،چپ نہیں بیٹھیں گے ، آج فائنل میچ ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ شہباز شریف پر سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ درج ہوگا لیکن نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے۔ آزادی دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کارکنوں کو بڑی تعداد میں آج دھرنے کی پہنچنے میں ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ہم خاموشی سے ادھر بیٹھے رہیں گے تو یہ ان کی بھول ہے،آج میں اہم اعلان کروں گا ، آج میچ کا فائنل ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات تک نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ نواز شریف کو غلط فہمی ہے کہ ہم یونہی واپس چلے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں لوگوں نے بجلی کے بل جلا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں اور لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ مہنگی بجلی خریدنے کی بجائے بجلی کے بل دینے سے انکار کر دیں کیونکہ وہ اس بجلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو کہ چوری کی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے شہباز اور نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ رائے ونڈ میں بجلی مفت ہے اور وہاں لوڈ شیڈںگ نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان جیسی جمہوریت صرف حسنی مبارک ہی چلا سکتا ہے۔ سوچ رہا تھا کہ آج سیمی فائنل ہے لیکن آج تو فائنل ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج فیصلہ کن جنگ ہے لوگ جتنی بڑی تعداد میں نکل سکتے ہیں گھروں سے نکل کر دھرنے میں شریک ہوں، آج بہت ہی اہم اعلان کروں گا۔ یورپی ممالک میں کسی حکمران کی جرآت نہیں عوام کے ٹیکس کا ایک پیسہ بھی اپنی مرضی سے خرچ کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات