مذاکرات ہونے چاہیے ، کسی صورت بھی طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ سینیٹر اعتزاز احسن

جمعرات 28 اگست 2014 14:39

مذاکرات ہونے چاہیے ، کسی صورت بھی طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا،کسی صورت بھی طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انکار کرنے کے بعد مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں لیکن مذاکرات ہونے چاہیے ، معاملات محاذآرائی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا،کسی صورت بھی طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ حکومت نے کمزوریاں اور کوتاہیاں دیکھائی ہیں، دھاندلی کے حوالے سے کمیشن پہلے ہی قائم کردینا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :