فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا ہوں، عامر خان

جمعرات 28 اگست 2014 14:38

فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا ہوں، عامر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب میری فلموں میں دلچسپی نہیں رہی اور میرے خیال میں وقت آگیا ہے کہ اب فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے رئیلٹی شو ستیامیو جیاتی کی میزبانی شروع کی ہے تو لوگ مجھے ادکار کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجھستان میں تھا تو وہاں موجود صحافیوں نے مجھ سے ایک بھی سوال میری فلم سے متعلق نہیں کیا بلکہ ان کے تمام سوالات رئیلٹی شو سے متعلق تھے۔

عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو اب میری فلموں میں دلچسپی نہیں رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ میں فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں، یہ تو اچھا ہوا کہ’’دھوم تھری‘‘ اچھی چل گئی۔ انھوں نے کہا کہ لوگ گزشتہ 25 برسوں سے میری فلمیں دیکھ رہے ہیں اور اپنے چاہنے والوں پر پورا اعتماد ہے، مجھے یقین ہے کہ جب لوگ میری فلم دیکھیں گے تو انھیں سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :