مستونگ میں مسلح افراد کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 28 اگست 2014 14:33

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیٹو کنٹینر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کراچی سے افغانستان جانے والا کنٹینر جب جمرود میں کراچی پشاور شاہرا پر پہنچا تو وہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیٹو کنٹینر آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ ایف سی نے کنٹینر کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے

متعلقہ عنوان :