Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری کوسیاست چمکانےکیلئےلاشیں نہیں دینگے،خواجہ آصف

جمعرات 28 اگست 2014 14:10

عمران خان اور طاہرالقادری کوسیاست چمکانےکیلئےلاشیں نہیں دینگے،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور پر کھڑے دو حضرات غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں کی باتیں غداری کی حدوں کو چھو رہی ہیں، یہ لوگ کسی خام خیال میں نہ رہے، اب انہیں سیاست چمکانے کیلئے کوئی لاشیں نہیں ملیں گیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں قومی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کرنے کا آغاز کر دیا، اندراج مقدمہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا حق ہے، ہم سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں،

خواجہ آصف نے واجح الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور وزراء فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کریں گے، اور نہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)



طاہر القادری کی غیر آئینی شرائط سے متعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ ٹیکنوکریٹ حکومت بنائیں، وزیراعظم کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی کوئی اختیار نہیں، وزیراعظم آئین اور قانون سے تجاوز نہیں کرسکتے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے والوں کا کوئی غیرآئینی اور غیر قانونی مطالبہ قبول نہیں کرینگے، آئین کے دفاع کیلئے آخری حد تک لڑیں گے، یہ لوگ چاہتے ہیں تصادم ہو اور لاشوں پر سیاست چمکائیں، حکومت چاہتی تو انہیں کہہ بھی روک سکتی تھی لیکن حکومت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :