ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 28 اگست 2014 13:45

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 ستمبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 ستمبر تک سینٹ لوشیا میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :