سعید اجمل سری لنکا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے،معین خان

جمعرات 28 اگست 2014 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل سری لنکا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں معین خان نے کہا کہ سعید اجمل آسٹریلیا میں اپنے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد کولمبو میں ساتھیوں کو جوائن کر لینگے اور 30 اگست کو سری لنکا کیخلاف ہونیوالے فیصلہ کن میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرز کی جانب سے سعید اجمل کے 20 سے 25 بالز کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس پر آئی سی سی نے ان کے ایکشن کا ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :