خراب رویہ،زمبابوے کرکٹ نے فاسٹ باؤلر تناشے کو رواں سہ ملکی سیریز سے باہر کردیا

جمعرات 28 اگست 2014 13:45

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) زمبابوے کرکٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ باؤلر تناشے پین ینگرا کو رواں سہ ملکی ونڈے سیریز سے باہر کر دیا۔ زمبابوے کی ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران تناشے نے نہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ ان کا رویہ بھی ناقابل برداشت تھا جس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق تناشے کو ایشز سیریز 2013-14ء کے دوران مچل جانسن کی باؤلنگ کی ویڈیوز ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے انہیں سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :