لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے لارجر بنچ کی سفارش

جمعرات 28 اگست 2014 13:25

لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے لارجر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کے معاملہ پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیرعلی بھٹی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے پنجاب حکومت کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کی گئی جس میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی سفارشات مرتب کی گئی ہیں جس سے ابہام پیدا ہو چکے ہیں ۔

لہٰذا اس سانحہ میں انکوائری سپریم کورٹ کے تین رکنی ججوں سے کروائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر قرار دیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے ۔ اس کی سماعت لارجر بینچ کرے ، فاضل جج نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی ۔

متعلقہ عنوان :