Live Updates

سرگودھا ، تحریک انصاف کے نظربند کئے گئے 16 کارکن طبی بنیادوں پر جیل سے رہا

جمعرات 28 اگست 2014 13:21

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سرگودھا کی جیلوں سے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے نظربند کئے گئے 16 کارکنوں کو طبی بنیادوں پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا اور شاہپور صدر کی جیلوں میں نظربند ان اسیران کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ کارکن شوگر اور امراض قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلاء ہیں اور جیلوں میں ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے جس پر ڈی سی او نے ان کی نظربندی ختم کردی اور انہیں جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ مقامی جیلوں میں اس وقت نظربند افراد کی تعداد 105 رہ گئی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :