عمرا ن خان کی شاہ محمود قریشی کو کراچی پہنچنے ، ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی ہدا یت

جمعرات 28 اگست 2014 13:10

عمرا ن خان کی شاہ محمود قریشی کو کراچی پہنچنے ، ریٹرننگ افسران سے ملاقات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو کراچی جانے کی ، مذاکرات کا جواب نہ دینے اور تھر پاکر میں دھاندلی کا اعتراف کرنے والے ریٹرننگ افسروں سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور کراچی سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں ۔

چیئر مین نے شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے مذاکرات کے دروازے بند کیے جا چکے ہیں لہذا حکومت کی جانب سے بات چیت کی کسی بھی آفر کا کوئی بھی جواب نہ دیا جائے ۔ عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئر مین کو تھرپاکر جاکر دھاندلی کااعتراف کرنے والے ریٹر ننگ افسروں سے ملاقات کرنے کی بھی ہدا یات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے موجودہ صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے ۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی کا دورہ کرکے وہا ں کی عوام کا شکریہ ادا کروں گا ، حکومت سے گزشتہ رات آخری بار مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ان سے بات چیت کرنا فضول ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے گھر میں خود ہی آگ لگانے جا رہی ہے ، کسی ،خون خرابی کی ذمہ دار وہی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :