وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس شروع

جمعرات 28 اگست 2014 13:08

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ ذائع کے مطابق اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی ،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ،وفاقی وزی دفاع خواجہ آصف اور دیگر سینئر پارٹی لیڈر بھی شریک ہیں، وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی کئی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :