سر گو دھا ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے مزید چالیس کارکن انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

جمعرات 28 اگست 2014 13:07

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے تھانہ جلانے‘ توڑ پھوڑ‘ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار‘ مزید چالیس کارکن انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ‘بعدازاں جیل بھجوادیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مزید چالیس کارکنوں کوجنہیں تھانہ جلانے‘ توڑ پھوڑ‘ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘ کوانسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزموں کو سخت سکیورٹی میں خوشاب اور میانوالی سے سرگودھا لایا گیا۔ ان میں سے بارہ کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پولیس اہلکار کی ہلاکت اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی تحریک کے 300 سے زائد کارکن مقامی جیلوں میں بند ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشورے کے طور پر ملزم نامزد کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :