سانحہ ماڈل ٹاؤ ن ،لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے سپریم کو رٹ کا لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

جمعرات 28 اگست 2014 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے سپر یم کو رٹ کالارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہو ئے فا ئل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیرعلی بھٹی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے پنجاب حکومت کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کی گئی جس میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی سفارشات مرتب کی گئی ہیں جس سے ابہام پیدا ہو چکے ہیں۔

لہٰذا اس سانحہ میں انکوائری سپریم کورٹ کے تین رکنی ججوں سے کروائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر قرار دیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔ اس کی سماعت لارجر بینچ کرے ، فاضل جج نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی

متعلقہ عنوان :