وزیر اعظم رضاکارانہ طور پر الگ ہو کر خون خرابے کو بچا لیں‘ الطاف حسین
جمعرات 28 اگست 2014 12:57
لند ن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہوجائیں اورخون خرابے کوبچالیں۔ عوامی تحریک کے دھرنے میں بیٹھنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔لند ن سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہا ہے کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے ، لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاوٴن لاہور میں مارے جانے والے 14 لوگ جیتے جاگتے انسان تھے۔ عدالتی فیصلے کے باوجود تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات سے انکار نہیں لیکن ان مطالبات میں ترمیم ہوسکتی ہے۔ حکومت کو 15 دن سے کھلے آسمان تلے بیٹھے لوگوں کاخیال کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب معاملات حل کرنے کی بجائے چین چلے گئے۔
ایم کیوایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی دھرنے میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے توانکار نہیں کر سکوں گا۔ جو ہمارے بس میں تھا ہم نے دھرنے میں شریک بہن بھائیوں کے لئے کیا۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ سیاسی صورتحال میں جائز مطالبات نہیں مان رہی ہے تو گھر چلی جائے۔ ورنہ متحدہ کو بیچ میں آنا ہوگا۔حکومت نے بردباری سے مثبت فیصلے نہیں کئے تو انکے صبرکا پیمانہ چھلک سکتا ہے فوج کے سربراہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر کے صبر کا پیمانہ بھی چھلک سکتا ہے،وینٹی لیٹر کوئی خوشی سے نہیں لگاتا، مارشل لا کوئی خوشی سے نہیں لگاتا، ضد بحث چلتی رہی تو تیسری قوت کو آنا ہوگا، جبر اور ظلم سے حکومت نہیں چل سکتی۔۔ انھوں نے مشورہ دیاکہ صورتحال کے پیش نظر دھرنے کے افراد, رپورٹر،کیمرامین ماسک خریدلیں ورنہ کپڑاخرید لیں۔ 15دن سے مذاق ہورہا ہے حکومت کسی کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت کا فرشتہ اور بارش برسانے والا فرشتہ کب آتا ہے کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ فوجی قیادت اور آئی ایس آئی کے سربراہ ضرورت سے زیادہ شریف النفس ہیں،ان میں قوت برداشت بہت ہے،اب ملک کو بچانے کیلئے میدان میں آناضر و ری ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.