بھارت بازنہ آیا،سیالکوٹ سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ اورگولاباری

جمعرات 28 اگست 2014 12:29

بھارت بازنہ آیا،سیالکوٹ سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ اورگولاباری

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پھر بلااشعال فائرنگ اور گولا باری کر دی، چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے سیالکوٹ کے چارواہ، بجوات اور سجیت گڑھ سیکٹرز پر فائرنگ اورگولا باری کی ہے، جس میں رینجرز کی پوسٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جس سے علاقے میں خوف و حراس پایا جاتا ہے اور مکین محفوظ مقامات کارخ کررہے ہیں۔ چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :