مریم نوازشریف کے سسرلاہور میں انتقال کر گئے

جمعرات 28 اگست 2014 12:06

مریم نوازشریف کے سسرلاہور میں انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) وزیراعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کے سسر اور ایم این اےکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کےوالدعبدالطیف لاہور میں انتقال کر گئے۔مریم نوازشریف کے سسرعبدالطیف کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔

(جاری ہے)

وہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائےونڈ میں زیرِعلاج تھے۔طبیعت زیادہ خراب ہونےپرانہیں4دن پہلےوینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا۔آج صبح وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔بتایاگیاہےکہ مرحوم عبدالطیف کی نمازِجنازہ کل ان کےآبائی علاقےہری پور میں اداکی جائےگی،جس کےبعدانہیں وہاں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :