ہالی ووڈ، نئی کرائم ایکشن فلم ’ سن آف اے گن‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 11:52

ہالی ووڈ، نئی کرائم ایکشن فلم ’ سن آف اے گن‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ہالی ووڈ کی نئی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم ’ سن آف اے گن‘کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ۔ ہدایتکارو رائٹرجولیئس ایوری کی سنسنی خیز فلم کی کہانی 19سالہ ایک ایسے نوجوان قیدی کے گرد گھوم رہی ہے جو معمولی جرم کی سزا میں مختصرجیل کاٹ رہا ہوتا ہے تاہم سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرموں کے گینگ کا حصہ بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ نوجوان اس گینگ میں شامل ہونے کے بعد سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے اور بعد ازاں شدید مشکلات کا شکار ہو جاتاہے۔ ہالی ووڈ اداکارایوان میکریگراور برینٹن ٹھویٹس اس فلم میں مرکزی کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ ڈیمن ہریمن، الیشیا ویکنڈر ، میٹ نیبل اور جیسیک کومین دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔ایکشن ، کرائم اور سسپنس کا مکس تڑکا لئے یہ ڈرامہ فلم رواں سال 16اکتوبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :