شاہراہ دستورآج بھی نہ کھل سکی،ججزکابینہ ڈویژن کےراستےپہنچ گئے

جمعرات 28 اگست 2014 11:51

شاہراہ دستورآج بھی نہ کھل سکی،ججزکابینہ ڈویژن کےراستےپہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) شاہراہ دستور دھرنوں اور احتجاج کے باعث آج بھی کارکنوں کے پڑاؤ کے باعث کھل نہ سکی، سپریم کورٹ آف پاکستان جانے والے ججز حضرات نے کابینہ ڈویژن کا راستہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شاہراہ دستور کو آمد و رفت کے لئے مکمل طور پر کھولنے کا حکم دیا تھا تاہم آج بھی شاہراہ دستور مکمل طور پر نہیں کھولی جا سکی ، شاہراہ دستور پر پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا آج بھی جاری ہے جس کے باعث شاہراہ دستور نہیں کھل سکی۔ سپریم کورٹ کے ججز آج بھی کابینہ ڈویژن کے راستے سے عدالت پہنچے ہیں۔